Loading...
 

قصّہ گوئی کا مقابلہ

 

wiki_plugin_edit.png

Narrative 794978 960 720

 

تقریر کا دورانیہ

قصّہ گوئی کے مقابلے کا ہدف عمدہ داستانوں کے تخلیق کاروں اور راویوں کی تلاش ہے، جو لوگوں کو تفریح مہیا کر سکیں​​، انہیں تحریک اور تعلیم دے سکیں۔

 

قصّہ گوئی کے مقابلے میں شامل تقاریر کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ دس منٹ تک ہو سکتا ہے۔

 

کہانیوں میں مزاح شامل کیا جا سکتا ہے، لیکن ان کو مکمل طور پر مزاح پر مبنی نہیں ہونا چاہئے۔

منصفین کا انتخاب

ملکی اور اس سے بالا سطحی مقابلوں کے لئے منصف/ جج مندرجہ ذیل پیشوں سے وابستہ غیر Agora رکن ہوں گے:

  • میڈیا کے افراد - ٹی وی، ریڈیو، پریس، یا فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے پریزینٹرز، میزبان، اداکار، پروڈیوسر وغیرہ۔
  • ادیب۔
  • صحافی۔
  • پیشہ ور (برائے معاوضہ) عوامی خطابت  والے حلقوں سے وابستہ مقررین۔
  • عوامی خطابت والے دیگر پروگراموں سے وابستہ مقررین، جیسے ٹیڈ ایکس TEDx ، مَنک ڈیبیٹس Munk Debates، وغیرہ۔


تقاریر کی اسکورنگ

منصف تقاریر کو مندرجہ ذیل معیارات کے مطابق نمبر دیں گے۔

  • تخلیقیت (0 سے 10) - غور کیا جائے گا کہ قصّہ کس قدر طبع زاد تخلیق کردہ ہے۔
  • قصّہ کی پیشرفت (0 سے 10) - قصّے کی مجموعی اُٹھان، اس کے آغاز، پیشرفت، اور نقطہ عروج وغیرہ پر غور کیا جائے گا۔
  • کریکٹر ڈویلپمنٹ/ کرداروں نگاری (0 سے 10) - غور کیا جائے گا کہ آیا قصّہ کے مرکزی کرداروں میں گہرائی تھی، اور ان کا مناسب تعارف، ترقی اور رخصت تھی۔
  • زبان کا استعمال (0 سے 10) - استعمال شدہ زبان کی فصاحت، بلاغت، اور صراحت پر غور کیا جائے گا۔ مقرر کی حاضرین کے ذہنوں میں خاکہ کھینچنے کی اہلیت دیکھی جائے گی۔
  • بیان کا معیار (0 سے 10) - صوتی اتار چڑھاؤ، جسمانی حرکات و سکنات، وقفوں، اور بیان کی دیگر خصوصیات پر غور کیا جائے گا۔
  • جذباتی مواد (0 سے 10) - قصّہ گو کی حاضرین تک جذبات پہنچانے، اور ان کے جذبات ابھارنے کی اہلیت پر غور کیا جائے گا۔
  • قصّے کا پیغام (0 سے 10) - قصّے کے بنیادی اخلاقی پیغام کی گہرائی پر غور کیا جائے گا۔

ہر تقریر کے مذکورہ بالا اسکور کی اوسط نکالی جائے گی، اور یہی شریک مقابلہ کو دیا جانے والا حتمی سکور ہو گا۔

 

خطابات

عالمی فائنل کے علاوہ کسی بھی درجے کے فاتح کو "(خطے کا نام) کا بہترین قصّہ گو" کا خطاب دیا جائے گا۔


Contributors to this page: prof.saqib and agora .
Page last modified on Sunday May 30, 2021 14:52:07 CEST by prof.saqib.